16 October 2024

یمنی فوج کا سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جن ایئر پورٹس سے عسکری استفادہ کرتا ہے سعودی شہری ان سے دور رہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۵۶
تاریخ اشاعت: 21:42 - February 14, 2021

یمنی فوج کا سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے شہریوں کو ايئر پورٹس اور عسکری مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جن ایئر پورٹس سے عسکری استفادہ کرتا ہے سعودی شہری ان سے دور رہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز نے آج اتوار کے دن سعودی عرب کے ابہا ايئر پورٹ کو صماد 3 نامی ڈرون طیارے کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے اور یمنی فورسز کے ڈرون طیارے نے اپنے ہدف کو تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ کا دفاع یمنی فورسز کا مسلّم حق ہے اور ہم جوابی کارروائي میں سعودی عرب کے ايئرپورٹس اور عسکری مقامات کو نشانہ بنائیں گے لہذآ سعودی عرب کے شہر ان مقامات سے دور رہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں