اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ابہا ایئرپورٹ پر یمن کا ایک اور جوابی ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون یونٹ نے سعودی عرب میں ابہا ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۵۸
تاریخ اشاعت: 22:22 - February 14, 2021

ابہا ایئرپورٹ پر یمن کا ایک اور جوابی ڈرون حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے اتوار کے روز صماد دو اور صماد تین قسم کے دو ڈرون طیاروں سے جنوبی سعودی عرب میں ابہا ہوائی اڈے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت اور اس ملک کے جاری محاصرے کے جواب میں کیا گیا۔

گذشتہ پانچ روز کے دوران سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر، کیا جانے والا یہ چوتھا حملہ ہے۔ ابہا ایئرپورٹ کو اس لئے بھی جوابی حملے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت کے لئے زیادہ تر اسی ایئرپورٹ کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں