مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے قم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) دفاع مقدس کے علمبردار تھے اور دفاع مقدس میں علماء نے اہم کردارادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دفاع مقدس کے شہید علماء ایرانی قوم اور تمام مستضعفین کے لئے درخشاں نمونہ ہیں۔ میجر جنرل باقری نے قم میں انقلاب اسلامی کے پرچمداروں کے پہلے قومی فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی علماء نے ہمیشہ تاریخ میں اپنا گرانقدر نقش ایفا کیا اور انھوں نے سامراجی اور استعماری طاقتوں کا ہمیشہ ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ میجر جنرل باقری نے انقلاب اسلامی کی کامیابی اور مسلط کردہ جنگ میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ہدایت اور سرپرستی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے دفاعم قدس کے علمبردار تھے اور سپاہ اسلام کو ان کے ایک ایک جملے سے عزم و حوصلہ ملتا تھا۔ میجر جنرل باقری نے کہا کہ ہمیں آج حضرت امام خمینی (رہ) کے جانشین رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی رہبری اور سرپرستی پر بھی فخر حاصل ہے جو اس دور میں انقلاب اسلامی کی کشتی کو بہترین انداز اور کامیابی کے ساتھ اگے بڑھا رہے ہیں اور سامراجی و استعماری طاقتوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملکی و قومی دفاع کو مضبوط بنانے میں اہم اور اساسی کردار ادا کیا اور آج ایران دفاعی وسائل کے لحاظ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔