16 October 2024

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اضافی پروٹوکول آج سے متوقف کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ این پی ٹی کے دائر میں تعاون جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ایرانی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اضآفی پروٹوکول کوآج سے متوقف کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۹۵
تاریخ اشاعت: 17:18 - February 23, 2021

ایران نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اضافی پروٹوکول آج سے متوقف کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ این پی ٹی کے دائر میں تعاون جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ایرانی پارلیمنٹ کی قرارداد کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اضآفی پروٹوکول کوآج سے متوقف کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایٹمی ایجنسی کو اس موضوع کے بارے میں 15 فروری کو آگاہ کردیا تھا۔ جواد ظریف نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ اضافی پروٹوکول ایرانی پارلیمنٹ کے قوانین کی روشنی میں آج صبح سے متوقف کردیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے سربراہ ریفائل گروسی کے ساتھ بھی ایرانی پارلیمنٹ کے قانون کو نافذ کرنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی جس کے مطابق یہ طے پایا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کی جو ویڈیو ضبط ہورہی ہیں انھیں ایٹمی ایجنسی کو نہیں دیا جائےگا البتہ ایٹمی ایجنسی کے ساتھ این پی ٹی کے دائرے میں تعاون جاری رہےگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں