اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کے عالمی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈ

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے لاپتہ ہونے کے بعد حکومت نے انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۰۲
تاریخ اشاعت: 14:22 - February 24, 2021

پاکستان کے عالمی کوہ پیما محمد علی سد پارہ کیلئے اعلیٰ سول ایوارڈمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ اجلاس میں محمد علی س دپارہ کے نام سے منصوب محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچر اسپورٹس ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام ، انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ دینے اور ان کی فیملی کے لئے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے محمد علی سد پارہ کے بیٹے کو تعلیمی قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موزوں ملازمت دینے کی بھی منظوری دی  جب کہ محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امدادی پیکچ کی بھی منظوری دی۔

واضح رہے کہ 18 فروری کو بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹےساجد سدپارہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔ ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمدعلی سدپارہ 2غیرملکی کوہ پیماوں کےہمراہ کےٹوکی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماؤں کو یقین ہے کہ انہیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں