مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈرنورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگيا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں طیارزہ کے علاقے شرونگی میں بڑی کارروائی کی، جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نورستان عرف حسن بابا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر، ماسٹر ٹرینر اور بارودی سرنگوں کا ماہر تھا، اور 2007 سے اب تک فورسز کے 50 سے زائد جوانوں کو شہید کرنے میں ملوث رہا۔
وہابی دہشت گرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا، اور اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے، جس میں 50 سے زائد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔