مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یمن کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ 6 سالہ جنگ میں امریکہ نےسعودی عرب کی بھر پور حمایت کی ہے اور وہ سعودی عرب کے جارح اتحاد میں شامل ہے لہذا امریکہ کو یمن کے نہتے عربوں پر ہونے والے سنگين جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمنی عوام کے دشمنوں نے گذشتہ 6 برسوں میں سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے یمن کے نہتے عربوں پر ہونے والے مظالم اور جرائم میں امریکہ اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں، جنھوں نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا ، یمن کی شہری آبادی پر وحشیانہ بمباری کرکے سیکڑوں مساجد ، اسپتال ، گھروں اور آثار قدیمہ کو نیست و نابود کیا ۔ خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو یمن کے بارے میں دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے سنگین جرائم کے بارے میں جواب دینا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں ایران کا مؤقف پہلے سے ہی واضح ہے کہ یمن کے مسائل کا حل فوجی یلغار کے ذریعہ ممکن نہیں بلکہ اس کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور ایران آج بھی اپنے مؤقف پر باقی ہے۔