اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو شکست دیدی

پاکستان میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کے بعد نتائج مکمل ہوچکے ہیں جب کہ اسلام آباد سے بڑا نتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوارعبدالحفیظ شیخ کو شکست دے کر سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۲
تاریخ اشاعت: 14:06 - March 04, 2021

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو شکست دیدیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کے بعد نتائج مکمل ہوچکے ہیں جب کہ اسلام آباد سے بڑا نتیجہ سامنے آیا جس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوارعبدالحفیظ شیخ  کو شکست دے کر سینیٹ جنرل نشست پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 

اطلاعات  کے مطابق پنجاب کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ بدھ کو  اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں  قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے ہال کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا۔ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو پی ڈی ایم کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شکست دے دی۔ نتیجہ آنے کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔ یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جب کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے،7 ووٹ مسترد ہوئے۔ اس طرح یوسف رضا گیلانی کو حکومتی امیدوار پر 5 ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔

دوسری جانب خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی خاتون امیدوار فوزیہ ارشد نے ن لیگ کی فرزانہ کوثر کو13 ووٹوں سے شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی۔فوزیہ ارشد نے 174 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پر کام یابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر نے ایک 161 ووٹ حاصل کئے جب کہ پانچ ووٹ مسترد ہوئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں