16 October 2024

عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ سےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۷
تاریخ اشاعت: 13:24 - March 06, 2021

عمران خان نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ سےاعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ عمران  خان کی کامیابی کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے نعرے بلند کئے گئے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی ہوئی۔

اس کے بعد گھنٹی دوبارہ بجائی گئی جسے سن کر اراکین اسمبلی اور وزیرِ اعظم عمران خان اپنی نشستوں پر دوبارہ بیٹھ گئے۔

اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے اور چند لمحوں میں وہ اعتماد کے ووٹ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس قرآن مجید کی تلاوت سے شروع ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا طریقہ بتایا۔ قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں، 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد ایوان کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے۔

اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ایوان کے دروازے بند کرائے۔

اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرنے پر ایوان میں ڈیسک بجائی گئیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت میں ووٹ دینے والوں کو دائیں لابی کی طرف جانے کی ہدایت کی۔

جس پر ارکان اعتماد کے ووٹ کے لیے ایک ایک کرکے لابی میں جانے لگے۔

وفاقی کابینہ، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ناشتے میں شریک ہوئے۔

اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین کو ناشتے کی دعوت دی گئی۔

ایم کیو ایم کے ارکان ناشتے کے لیے ایک ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ناشتے کی بیٹھک میں حکومت و اتحادی مشترکہ حکمتِ عملی طے ہوئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس پر سکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں