مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں پر ڈرونز اور میزائل حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔
یمنی فورسز نے اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب کے علاقہ جازان اور خمیس میں سعودی عرب کے فوجی اور اقتصادی ٹھکانوں کو دقیق نشانہ بنایا ۔سعودی عرب کی اتحادی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمنی فورسز اور قبائل کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8 بمبار ڈرون حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں بعض کو ناکام بنادیا گیا۔
سعودی عرب کی اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی شہر خمیس مشیط پر 6 ڈرون حملے کیے ہیں جن میں بعض حملوں کو ناکام بنایا گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے دس ممالک کے تعاون سے یمن پر گذشتہ 6 برسوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن سعودی عرب اس ظالمانہ جنگ میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔