اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

زلمے خلیل زاد کی طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات

افغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۴۹
تاریخ اشاعت: 14:03 - March 08, 2021

زلمے خلیل زاد کی طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان دہشت گردوں کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی۔ 

اطلاعات کے مطابق زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے کے لیے افغانستان اور طالبان رہنماؤں کی کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ زلمےخلیل زاد نے گزشتہ روز دوحہ میں طالبان مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کی جس میں دوحہ معاہدے پر عملدرآمد اور مفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادھر افغان صدر نے بھی امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے سلسلے میں نئے انتخابات کروانے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عالمی برادری کے زیرِ انتظام آزاد، شفاف اور ملک گیر انتخابات پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں