16 October 2024

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان کی ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوان علاقہ اسپن پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۰
تاریخ اشاعت: 14:44 - March 08, 2021

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ  جنوبی وزیرستان کی ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوان علاقہ اسپن پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان میں دفعہ144 کے نفاذ کے بعد گرفتاریاں عمل میں لانے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت لا اینڈ آرڈر حالات کو بگاڑنے والوں کو تیس دن تک جیل میں ڈالا جائیگا، ضلع میں ایک ماہ کیلیے ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ہر پابندی ہوگی، کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق کارکنڑہ ملکیتی تنازع میں مورچہ زنی اور قومی لشکرکشی کی پاداش میں ڈی سی جاوید اقبال کی ہدایت پر دوتانی اور زلی خیل وزیر قبائل مشران کیخلاف تھری ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری کی احکامات جاری کئے گئے ہیں،آج سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں