16 October 2024
ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر؛

روس اور چین سے سمندری مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا

ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے دوست اور پڑوسی ملکوں سے اتحاد بنانے سے متعلق ایرانی کی بے پناہ صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین سے بحری مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۵۹
تاریخ اشاعت: 17:41 - March 10, 2021

روس اور چین سے سمندری مشقوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل "علی کاویانی" نے آج بروز منگل کو گفتگو کرتے ہوئے چین اور روس سے مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا ذکر کیا اور کہا کہ اعلی درجہ کی بحریہ کے حامل طاقتور ممالک کیجانب سے ایرانی بحریہ اور پاسدران اسلامی انقلاب کی بحریہ فورسز سے مشترکہ طور پر مشقوں کے انعقاد میں دلچسبی سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایرانی بحریہ کی سمندری اور آزاد پانیوں کے شعبے میں اعلی صلاحتیں ہیں۔

ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ بڑی سمندری طاقت رکھنے والی ممالک سے مشترکہ مشقوں کا انعقاد، دوست، پڑوسی اور اسلامی ممالک سے اتحاد بنانے کی ایرانی صلاحیتوں پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دفاعی سفارتکاری کے میدان میں اسلامی جمہوریہ کی بحری صلاحیتیں بہت وسیع ہیں اور جیسا کہ آپ نے دیکھا، ایران اور روس کے مابین حالیہ بحری مشقوں کے دوران، چین اور بھارت نے بھی حصہ لیا اور یقینا ان مشقوں کے انقعاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایڈمیرل کاویانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بحریہ فورسز بدستور ایرانی قوم کے مفادات کا دفاع کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ ایک طاقتور قوت ہے جو آج خلیج فارس، آبنائے ہرمز، شمالی بحر ہند اور جہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا تقاضا کرتی ہے، میں سلامتی قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں