صیہونی وزیراعظم پھنس گئے

اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے دو نئے الزامات کی تفتیش کا اعلان ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 436
تاریخ اشاعت: 23 February 2018 - 18:39 - 13May 2639

صیہونی وزیراعظم پھنس گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو مالی بدعنوانی میں بری طرح پھنس گئے۔ بدعنوانی کے کیسوں میں اُن کا ایک قریبی ساتھی شلومو فلبر وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے دو نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ان کے قریبی ساتھی شلومو فلبر کو رواں ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔

نتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کو سہولتیں دیں جس کے بدلے انہیں ٹی وی پر زیادہ وقت دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئی پیشرفت کی وجہ سے نتن یاہو قبل از وقت انتخابات یا مستعفی ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً