مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ النجبا نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق النجبا کے ترجمان نصرالشمری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ استقامتی محاذ کو غاصبوں کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت شام اور عراق کی سرحد پر ایک ایسی گزرگاہ بنانا چاہتا ہے جس کے ذریعے شام کے مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا جاسکے۔
نصر الشمری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے، بلکہ ہم عراق میں غاصب افواج کے مفادات کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی غاصب فوجی عراق میں موجود ہے، غاصب افواج کا کوئی بھی ٹھکانہ ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔