16 October 2024

فلسطین میں خود ساختہ صیہونی ریاست کی غیرانسانی کارروائياں

مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صیہونی بلدیہ نے الشیخ جراح کے مقام پر 2 نئے منصوبوں کی منظوری دے دی۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۶۸
تاریخ اشاعت: 13:49 - March 14, 2021

فلسطین میں خود ساختہ اسرائیلی ریاست کی غیرانسانی کارروائياںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بلدیہ نے مشرقی بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر جنگ میں ہلاک ہونے اپنے سپاہیوں کی ایک یادگار تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الشیخ جراح کے مقام پر 1967ء کی جنگ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی یاد میں چھاتہ بردار بریگیڈ 71 کے فوجیوں کی یادگار تعمیر کی جا رہی ہے جہاں ایک کنٹرول ٹاور اور چھوٹا رن وے بھی بنایا جائے گا۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق صیہونی حکومت نے حی البستان میں بڑے پیمانے پر گھروں کو منہدم کئے جانے کی منصوبہ بندی کی ہے جس پر عنقریب عمل درآمد کیا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی حکومت کی بلدیہ، علاقے کی یہودی سازی کے منصوبے کے تحت کئی عرصے سے حی البستان میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات کو مسمار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔   

حی البستان کی دفاعی کمیٹی کے ایک رکن فخری ابودیاب نے کہا ہے کہ اس محلے میں فلسطینیوں کے 100 گھرانے آباد ہیں جنہیں ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کے بعد اس جگہ ایک پارک تعمیر کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں