مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی بحریہ کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے سپاہ کی بحریہ کے نئے میزائل شہر کا افتتاح کرتے ہوئے کروز اور بیلسٹک میزائلوں کی رونمائی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سپاہ کی بحریہ کے نئے میزائل شہر میں مختلف فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔ سپاہ کی بحریہ کی تحویل میں مختلف قسم کے میزائل دیئے گئے ، ان میزائلوں کو ایرانی وزارت دفاع کے ماہرین نے ملک کے اندر تیار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایران جنگی وسائل اور پیشرفتہ میزائلوں کی مقامی سطح پر تیاری میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا ہے۔ ایرانی بحریہ کی تحویل میں جو جنگی ساز و سامان دیا گیا ہے ان میں فائرنگ کے بعد ہدف کو تبدیل کرنے والے نئے اور پیشرفتہ میزائل بھی موجود ہیں۔