مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ زلمےخلیل زاد قطر میں طالبان سے ملاقات کے بعد کابل پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی ،قومی مفاہمتی کونسل کےچیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ سے ملاقات کی۔ زلمےخلیل زاد نے افغان صدر کیساتھ امن عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں زلمےخلیل زاد کیساتھ امن عمل، نئے اقدامات، تازہ ترین سیاسی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔