16 October 2024

امریکہ پر پاکستان کی تنقید

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد نے گذشتہ دس برسوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف مہم پر دو سو ستّانوے ارب روپے خرچ کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹
تاریخ اشاعت: 3:04 - February 24, 2018

امریکہ پر پاکستان کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے گذشتہ دس برسوں میں پاکستان کی صرف بارہ ارب روپے کی مدد کی ہے۔

اس بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستان نے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم پر ایک سو بتّیس ملین ڈالر کے اخراجات سے اتفاق کیا تھا مگر اس عرصے کے دوران اس نے صرف ایک سو گیارہ ملین ڈالر ادا کئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کی بنا پر اگست دو ہزار سترہ سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں.

امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا ہے جس پر پاکستان کے حکام اور عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں