اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزير اعظم کے پیٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی مستعفی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی ندیم بابر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۹۲
تاریخ اشاعت: 13:57 - March 27, 2021

پاکستانی وزير اعظم کے پیٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی مستعفیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کے معاون خصوصی ندیم بابر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلےسال جون میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا جس کی ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، اب ایف آئی اے کو فرانزک تحقیقات کا مینڈیٹ اور نوے دن دیے جا رہے ہیں، ایف آئی اے کی رپورٹ پرایک کمیٹی بنائی جائےگی جووزیراعظم کوسفارشات دےگی، پتہ لگایا جائے گا کیا پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کی گئی ؟ اور کس نے کی؟ جو سیلز بتائی گئی وہ واقعی اتنی ہی ہوئیں یا ان میں فرق تھا، یہ کمزوریاں ہوئیں تو ثبوت کے ساتھ کورٹ کے اندر کیس کیا جا سکے اور سزا دلوائی جا سکے گی۔ اسد عمر نے بتایا کہ ‏ندیم بابر کو عہدے سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ‏سیکریٹری پیٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھیج دیا گیا، پٹرولیم منسٹری کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام انتظامی فیصلوں پر وزیراعظم کو دوبارہ رپورٹ پیش کریں-

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں