مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی تہران کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ چينی وزير خارجہ نے اس سے قبل ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ چینی وزیر خارجہ اس سفر میں ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کے معاہدے پر دستخط بھی کریں گے۔ اس معاہدے میں ایران اور چین کے درمیان سیاسی، ثقافتی ، اقتصادی، تجارتی ، ٹیکنالوجی اور پیداوار کے شعبوں میں تعاون پر تاکید کی گئی ہے۔