مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے سعودی عرب کے حکام پر یمن پر مسلط کردہ جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے عرب اتحادیوں کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا چاہیےکیونکہ ان کے لئے آج کا دن کل سے بہترہے۔ سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کی نہیں بلکہ فائر بندی کی بات کررہا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مرحوم شیخ احمد الزین کے اہلخانہ سے تعزيت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ احمد الزین اخلاص ، ایمان، اخلاق اور دینداری کا بہترین نمونہ تھے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ شیخ احمد الزین مسئلہ فلسطین کے بہت بڑے حامی تھے۔ مرحوم کی فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی پر خاص توجہ تھی۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جب ایران میں انقلاب اسلامی کامیاب ہوا تو اس وقت بھی مرحوم شیخ الزین انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ یمن ، بحرین اور شام کے مسائل میں بھی شیخ الزین مذکورہ ممالک کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ بہت سے افراد نے شام، یمن، عراق اور لبنان میں جاری کشیدگی کو شیعہ اور سنی قراردینے کی تلاش و کوشش کی ، بعض خطے میں جاری کشیدگی کو مذہبی جنگ کا رخ دینے کی کوشش کی ۔ لیکن دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور دہشت گردی کے پیچھے امریکہ، اسرائیل اور اس کے عرب اتحادیوں کا ہاتھ ہے اور خطے کے شیعہ اور سنی ایک پیج پر ہیں جبکہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی عرب ممالک ایک پیج پر ہیں جو خطے میں دہشت گردی کو فروغ دیکر مسئلہ فسلطین کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک صدی معاملہ کو عملی جامہ پہنانے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔
امریکہ زوال کی جانب بڑھ رہا ہے اور امریکہ کا زوال قریب پہنچ گیا ہے امریکہ کے اتحادی عرب ممالک کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے اور علاقائي مسائل کو باہمی گفتگو کے ذریعہ جل و فصل کرنا چاہیے۔