مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی نائب وزير خارجہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اقتصادی پابندیوں کے مکمل خاتمہ کی صورت میں ہی اپنے تدریجی اقدامات کو روک سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گام بہ گام کا کوئي منصوبہ مد نظر نہیں ہے بلکہ امریکہ کی طرف سے تمام اقتصادی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد ہی ایران کوئی قدم اٹھائے گا۔ اگر امریکہ تمام پابندیوں کو ختم کردیتا ہے تو ایران بھی ماضي کی طرح اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ایران اس سے قبل مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرچکا ہے اور اب امریکہ اور یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کریں اور اس کے بعد ایران بھی اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آمادہ ہے۔