16 October 2024

روس کی شام میں جنگ بندی کی مشروط حمایت

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے شام میں ایک ماہ کی مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۲
تاریخ اشاعت: 10:36 - February 24, 2018

روس کی شام میں جنگ بندی کی مشروط حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بلغراد میں اپنے صرب ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ماسکو شام میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے تاہم جبہت النصرہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو اس میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر جنگ بندی کے منصوبے میں روس کی اس تجویز کو نظر انداز کیا گیا تو ماسکو اسے قبول نہیں کرے گا۔روسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ مسودہ قرار داد کا مقصد شام میں حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

سرگئی لاؤ روف نے مزید کہا کہ مغربی ممالک مشرقی غوطہ کے بارے میں پیش کی جانے والی قرارداد کے متن سے دہشت گردوں کو باہر رکھنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوئڈن اور کویت کے سفارتی وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ جمع کرایا ہے جس میں انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے شام میں تیس روز کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تاہم اس پرووٹنگ نہیں ہوسکی -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں