اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمنی فوج اور رضاکار فورسز مارب کے دروازے پر دستک دے رہی ہے

یمن میں نیشنل سالویشن حکومت کی فوج اور منصورہادی کی مستعفی حکومت کے عناصر کے درمیان شہر مآرب کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں چوہتر افراد مارے گئے ہیں -
خبر کا کوڈ: ۴۴۵۸
تاریخ اشاعت: 18:41 - April 12, 2021

یمنی فوج اور رضاکار فورسز مارب کے دروازے پر دستک دے رہی ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے یمن کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سالویشن حکومت کے فوجیوں اور سعودی عرب سے وابستہ مفرور و مستعفی صدر منصور ہادی کے جنگجؤوں کے درمیان جنگ کا سلسلہ تین محور پر جاری ہے اور یمنی فوجی شہر مآرب کے شمال مغربی علاقے الکسارہ اور المشجع میں پیشقدمی کر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے ایسے عالم میں پیشقدمی کی ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے منصور ہادی حکومت کے جنگجؤوں کی مدد کر رہے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دونوں طرف کے چوہتر افراد مارے گئے ہیں۔

اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل تیل سے مالا مال صوبہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے کارروائیوں کا نیا مرحلہ گذشتہ دو ماہ سے شروع ہوا ہے اور یمنی فوج ، شہر مآرب کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں