مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے چار انقلابی نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید اور پھر اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ان کی لاشیں سمندر برد کردی تھیں جن میں سے تین نوجوانوں کی لاشیں تیرتے ہوئے ایران کے ساحلی شہر بوشہر تک آ پہنچی تھیں۔مذکورہ تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ قم میں ادا کی گئی ۔
نمازجنازہ میں قم میں مقیم بحرینی شہریوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور آل خلیفہ حکومت کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں سرکردہ بحرینی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں جنھیں حکومت بحرین نے ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔
جلوس جنازہ میں شریک لوگ امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگار ہے تھے۔
پیغام کا اختتام/