مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ بندرگاہ کے قریب اسرائیلی کشتی پر حملہ ہوا ہے ، اسرائیلی کشتی کو میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشتی کا نام ہایپریون ہے اور اس کشتی کی مالک ایک اسرائیلی کمپنی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی کشتی اسرائیلی کمپنی " PCC “ سے متعلق ہے ۔ اسرائیلی اخـار جروزالم نے بھی اسرائیلی کشتی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کی بندرگاہ الفجیرہ کے قریب کشتی پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کشتی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق کشتی کو ایرانی میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔