مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق عراقچی گروپ 1+4 کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہیں جہاں انھوں نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ عراقچی کے وفد میں وزارت تیل اور مرکزی بینک کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے کیمشن کا اجلاس آج سہ پہر کو ویانا میں منعقد ہوگا۔ ایرانی وفد کی صدارت عراقچي کریں گے۔ اس اجلاس میں ایران، فرانس، جرمنی، روس، چین اور برطانیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔