مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی حکومت کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ ڈرون طیارے کے ذریعہ ایک اور حملہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں سعودی عرب کی ناک زمین پر رگڑ دی ہے، یمنی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے ملک خالد ايغر پورٹ پر دوسری بار ڈرون طیارہ کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی مراکز یمنی فورسز کے نشانے پر ہیں۔
اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے تین " قاصف 2 K نامی " ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر کارروائیاں انجام دی ہیں ، یمنی ڈرونز نے ان کارروائیوں میں ملک خالد ايئر پورٹ اور سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز کی جوابی کارروائی سعودی عرب کی طرف سے یمن کے محاصرے اور یمنی عوام پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔