16 October 2024

ایران خطے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خطے میں غاصب صہیونی حکومت کی عسکری اور غیر عسکری موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۲۳
تاریخ اشاعت: 14:32 - April 28, 2021

ایران خطے میں صیہونی حکومت کی موجودگی کو برداشت نہیں کرےگامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير دفاع اور قومی دفاع یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ خطے میں غاصب صہیونی حکومت کی عسکری اور غیر عسکری موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔

جنرل احمد وحیدی نے آج صبح " خلیج فارس ہمارا گھر" کے عنوان سے منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس پر توجہ کا مسئلہ خاص اہمیت کا حامل مسئلہ ہے۔ خلیج فارس ہمارا گھر ہے اور ہم اپنے گھر کی سلامتی کو کسی بھی قیمت میں خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ علاقہ ہمارا گھر ہے جس میں وسیع ظرفیتیں موجود ہیں اور ہم باہمی تعاون کے ساتھ ان ظرفیتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ خلیج فارس میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی سے خلیج فارس کے امن و اماں اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔ غیر علاقائی طاقتیں علاقائي ممالک میں اختلاف کا سبب ہیں۔ اسرائيل خطے میں شرارت اور بد امنی کا اصلی محور ہے اور اسرائيل کی خطے میں موجودگی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں