مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی وقت اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسد عمر نے ٹی وی چينل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔