اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کا بے قابو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا

چین کا بے قابو لانگ مارچ فائیوبی راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا، لانگ مارچ فائیو بی کا زیادہ حصہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۶۷
تاریخ اشاعت: 17:56 - May 09, 2021

چین کا بے قابو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پیپل ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین کا بے قابو لانگ مارچ فائیو راکٹ بالآخر زمین پر گر ہی گیا،  لانگ مارچ فائیو بی کا زیادہ حصہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔ لانگ مارچ فائیو بی بحیرہ ہند میں گرا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے چائنہ مینڈ سپیس انجینئرنگ آفس کے حوالے سے بتایا کہ راکٹ کی 18ٹن وزنی باقیات بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 10.24 (02:24 GTM)پر 72.47 ڈگری مشرق طول بلد اور 2.65 ڈگری شمال عرض بلد میں زمین کی فضائی حدود میں داخل ہوئیں ۔

امریکی اور یورپی حکام قریب 4..8 میل یا 13.7کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گرنے والے راکٹ کی نگرانی کر رہے تھے ۔

گزشتہ روز روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کیا تھا جہاں پر چین کے بے قابو راکٹ کے گرنے کے امکانات تھے ،روسی ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو خصوصاً خبردار کیا تھا جبکہ امریکا، لاطینی امریکا، افریقا یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے امکانات ظاہر کئے تھے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں