16 October 2024

صوبہ سندھ کے علاقہ شکار پور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے مطابق شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۴۸
تاریخ اشاعت: 19:40 - May 29, 2021

صوبہ سندھ کے علاقہ شکار پور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشنمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس کے مطابق شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ شکار پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ آئی جی سندھ کی سربراہی میں سکھر رینج میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیلئے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں طے پایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف اسمارٹ انٹیلی جنس بنیادوں پر فیصلہ کن آپریشن کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی سکھر رینج ڈاکٹر کامران فضل اور آئی جی سندھ مشتاق مہر آپریشن کی نگرانی کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں