مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے ایران اور افغانستان کے درمیان معاہدے کے مسودے کو منظور کرکے ایران اور افغانستان کے درمیان ریلوے رابطے کو قانونی حیثیت دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور افغانستان کے درمیان ریل رابطے کے مسودے کے حق میں 178 نمائندوں نے ووٹ دیا جبکہ 2 نے مخالفت کی اور 2 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ مہر کی رپورٹ کے مطابق خواف و ہرات ریلوے لائن کا افتتاح گذشتہ سال ایران کے صدر حسن روحانی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کیا تھا۔