مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کے دورے کے دوران کہا ہے کہ دہشت گردوں کو پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ کو سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔