16 October 2024

مکتب امام خمینی (رہ) میں "عوام " پر توجہ بنیادی اصولوں میں شامل ہے

اسلامی تبلغات تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین قمی نے حضرت امام خمینی(رہ) کے مکتب میں تربیت یافتہ افراد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب امام خمینی (رہ) کے تربیت یافتہ افراد کی توجہ ہمیشہ معاشرے اور سماج کے دوسرے افراد پر ہوتی ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۶۷
تاریخ اشاعت: 19:13 - June 03, 2021

مکتب امام خمینی (رہ) میں مقدس دفاع نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سازمان تبلغات اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد قمی نے حضرت امام خمینی(رہ)  کے مکتب میں تربیت یافتہ افراد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکتب امام خمینی (رہ) کے تربیت یافتہ افراد کی توجہ ہمیشہ معاشرے اور سماج کے دوسرے افراد پر ہوتی ہے ۔ مکتب امام خمینی (رہ)  میں "عوام " پر توجہ بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

سازمان تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے قزوین میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب پر توجہ دینے میں غفلت اور کوتاہی کی ہے ۔ شہید حاج قاسم سلیمانی کا مکتب درحقیقت حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کا ثمرہ ہے۔

حجۃ الاسلام قمی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کے فروغ کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے حضرت امام خمینی (رہ) کے مکتب کے فروغ میں کوتاہی کی تو آئندہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

سازمان تبلیغات کے سربراہ نے مکتب امام خمینی (رہ) میں خواتین کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے خواتین کو " تحریک کا رہبر " قراردیا ہے اور حضرت امام خمینی(رہ)  کا یہ جملہ معاشرے اور سماج میں خواتین کے کردار کے سلسلے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں