اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دنیا کے طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا

پاکستان کے ممتاز عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم تحفظ خوراک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ دنیا طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷۴
تاریخ اشاعت: 19:49 - June 07, 2021

دنیا کے طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم تحفظ خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ طبقاتی معاشی نظام نے انسانیت کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔ انھوں نے کہا کہ عدم معاشی انصاف کے باعث آج پوری دنیا میں انسانیت طبقاتی نظام کی نذر ہوگئی، امیر دولت کے انبار کے ساتھ امیر ترین جبکہ غریب مشکل حالات و مساوی مواقع فراہم نہ ہونے کے باعث نان شبینہ سے بھی محروم ہیں۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اقوام متحدہ دنیا کاطاقت ور ترین ادارہ ہے، مختلف موضوعات پر عوامی شعور و آگہی کےلئے ایام بھی مختص کئے گئے ہیں جو لائق تحسین ہیں البتہ اقوام متحدہ جیسے طاقتور ادارے کو عملی اقدامات اٹھانا ہونگے، فاسد معاشی نظام نے پوری دنیا کو جکڑ رکھا ہے،سوشل ازم اور کیپٹل ازم بظاہر خوشنما نعروں کے ساتھ آئے مگر یہ انسانیت کو معاشی انصاف کی فراہمی یقینی نہ بنا سکے بلکہ انسانیت پہلے سے بھی بدترصورتحال سے دوچار ہوگئی اور جس کی وجہ دنیا کا فاسد اقتصای اور معاشی نظام ہے۔ اسلام جومکمل ضابطہ حیات ہے جومساوی بنیادی حقوق و معاشی انصاف کاعلمبردار ہے اور جس کی عملی تصویر حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالبؑ کی دور حکومت ہے جو عدل و انصاف کی رہتی دنیا تک مثال ہے قرآن پاک کی سورة الحشر ”مال تمہارے دولت مندوں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے “متوجہ کرتاہے کہ کیسے امیر المومنین ؑ نے اپنے دو ر حکومت میں معاشی انصاف قائم کیا اور دولت کی یکساں تقسیم ،یکساں مواقع فراہم کر کے مثال قائم کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں