16 October 2024

بغداد میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی عراقی حکام سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عراق کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷۵
تاریخ اشاعت: 16:33 - June 09, 2021

بغداد میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی عراقی حکام سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ عراق کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے عراق کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ قاسم الاعرجی اور عراق کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ ہمام حمودی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی اور اہلسنت کے بعض علماء سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ سعید خطیب زادہ نے ان ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقا ئی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ایران کی عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ ہم عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عراقی حکام نے عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں