اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

انقلاب اسلامی اور جمہوریت کے دشمنوں کی طرف سے انتخابات کو منحرف کرنے کی گھناؤنی سازش جاری

تبیان ثقافتی اور سماجی ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام سید عیسیٰ حسینی مزاری نے آج " ایران کے صدارتی انتخابات اور افغانستان پر اس کے اثرات" کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انقلاب اسلامی اور جمہوریت کے دیرینہ دشمنوں کی طرف سے انتخابات کو منحرف کرنے کی گھناؤنی سازش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۷۸
تاریخ اشاعت: 1:14 - June 10, 2021

انقلاب اسلامی اور جمہوریت کے دشمنوں کی طرف سے انتخابات کو منحرف کرنے کی گھناؤنی سازش جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے صدائے افغانستان "آوا " نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تبیان ثقافتی اور سماجی ادارے کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عیسیٰ حسینی مزاری نے آج " ایران کے صدارتی انتخابات اور افغانستان پر اس کے اثرات" کے عنوان سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ انقلاب اسلامی ایران کے دیرینہ دشمن ہمیشہ سے ایران میں ہونے والے انتخابات کو منحرف کرنے اور اس کے خلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف رہے ہیں۔ اگر رواں ماہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت وسیع اور بڑے پیمانے پر رہی تو یہ امر اسلامی نظام کے مزید مستحکم اور مقتدر ہونے کاسبب بنے گا۔

انہوں نے ایران کے انتخابات کو علاقائي اور عالمی سطح پر بہترین انتخابات قرار دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات کو پرجوش انداز میں منعقد کرنے سے ایران پورے خطے کے لوگوں کے لئے نمونہ عمل بن جائے گا۔ اسلام دشمن عناصر کا اس انتخابات سے کوئی تعلق ہی نہیں ، لیکن وہ اس میں خلل ایجاد کرنے اور اسے منحرف کرنے کے لئےکمر بستہ ہیں۔

تبیان ادارے کے سربراہ نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے گزشتہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ دوسرے نظریات کے مقابلے میں اسلامی نظریہ بہت ہی مفید اور کارآمد ہے ۔ ایرانی انتخابات نے خطے میں ایک ایسی لہر پیدا کی ہےجس کے نتیجے میں ایرانی عوام اور خطے کے تمام حریت پسندوں کو فائدہ پہنچےگا۔

ایرانی انتخابات کے ذریعے مضبوط و مستحکم ہونے والا اسلامی نظام خطے کے تمام مسلم ممالک خاص طور پر افغانستان کے عوام، حکومت اور نظام کے لئے مفید اور مؤثر ثابت ہوگا ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں