16 October 2024

بلوچستان میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق ردالفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جب کہ 11 کو گرفتار کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۹
تاریخ اشاعت: 13:17 - February 25, 2018

بلوچستان میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقپاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں جاری رد الفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کوئٹہ، شیرازئی، سبی اور کاہان کے علاقوں میں کئے گئے۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز اور مائنز سمیت اسلحہ و دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ بلوچستان پاکستان کا وہ صوبہ ہے جہاں تکفیری دہشتگرد دندناتے پھرتےہیں اوردہشتگردوں کا ٹارگٹ شیعہ مسلمان اورسکیورٹی فورسزکے اہلکارہیں۔ تکفیری دہشتگردوں کی دہشتگردانہ سرگرمیاں اس صوبے میں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ کوئٹہ تفتان روٹ پرایران اور عراق جانے والے زائرین کو فوجی دستوں کی سکیورٹی میں روانہ کیا جاتاہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں