مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں دینی مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت اور اصلح صدارتی نامزد کا انتخاب ایک لازم اور واجب امر ہے۔ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے انتخابات کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینا اور اصلح نامزد کا انتخابات ایک لازمی اور ضروری امر ہے ۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا کہ اس بارے میں مکرر بیان کیا گیا ہے کہ انتخابات میں شرکت قومی اور شرعی فریضہ ہے۔