اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگو

برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۴
تاریخ اشاعت: 15:44 - June 15, 2021

برسلز میں امریکی صدراور ترک صدر کی افغانستان کے بارے میں گفتگومقدس دفاع نیوز ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملاقات اور گفتگو کی۔ ترک صدر اردوغان نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد ترکی کے افغانستان میں فرائض جاری رکھنے کے حق میں ہے۔ ہم پاکستان کو بھی افغانستان میں اپنے ہمراہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ترکی کی موجودگی کے لیے طالبان کے مختلف گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابل کے ہوائی اڈے کے تحفظ کے لیے فرائض ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ادھر طالبان کے ترجمان نے ترکی کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نیٹو کا اتحادی ملک ہے لہذا ترکی کی فوج کو افغانستان کی سرزمین پر برداشت نہیں کیا جائےگا۔ ترکی کو چاہیے کہ وہ اپنی افواج نیٹو کے ساتھ ساتھ خارج کرلے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں