16 October 2024

پاکستان اور بھارت میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم

پاکستان اور بھارت میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۰۵
تاریخ اشاعت: 15:00 - June 16, 2021

پاکستان اور بھارت میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے پولنگ اسٹیشن قائممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لئے متعدد مقامات پر پولنگ اسٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں مقیم ایرانیوں کے لیے دہلی، بمبئی، حیدرآباد، بنگلور، پونہ اور راجہ مندری میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ، جبکہ پاکستان میں بھی صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریوں کے ووٹ ڈالنے کے لئے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی ، کوئٹہ ،پشاور اور ملتان میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی شہریوں کے انتخابات میں شرکت کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات 18 جون بروز جمعہ منعقد ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں