اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
قائد معظم انقلاب اسلامی:

ملک و قوم کی خدمت کے مواقع کی تعریف کریں

قائد معظم انقلاب اسلامی نے 18جون کو ہونے والے انتخابات میں ایرانی عظیم قوم کی شاندار موجودگی کے بعد نو منتخب صدر اور شہری - دیہی کونسلز میں منتخب افراد کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک و قوم کی خدمت کے مواقع کی تعریف کریں اور ہمیشہ الہی مقاصد کو مد نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۱۶
تاریخ اشاعت: 17:12 - June 19, 2021

ملک و قوم کی خدمت کے مواقع کی تعریف کریںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ ایران کے نو منتخب صدر اور شہری -دیہی کونسلز میں منتخب افراد کے ناموں سے ایک پیغام میں کیا۔

انہوں نے 18جون کو ہونے والے انتخابات میں ایران عوام کی بھر پور اور پرجوش شرکت کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ایرانی عوام انتخابات کے عظیم فاتح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 جون کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی بھرپور اور حیرت انگیز موجودگی نے ایرانی عوام کی کامیابیوں میں ایک اور شاندار صفحہ شامل کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ انتخابات کی شرکت کیلیے لوگوں کو حوصلہ شکنی کرنے والے عناصر کے عزائم کے باوجود ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر بھرپور شرکت ایرانی عوام کے پختہ عزم، ہوشیاری کی علامت ہے۔

آیت اللہ خامنہ ی نے کہا کہ کل کے انتخابات کی سب سے بڑی فاتح ایرانی قوم ہے ، جو ایک بار پھر دشمن کے منفی پروپیگنڈے اور مجرموں اور بدعنوانوں کی سازش کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور ملک کے سیاسی میدان میں اپنی موجودگی کا مظاہرہ کیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں