اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی حکومت کے نئے وزیر خارجہ 29 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

صیہونی حکومت کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۳۵
تاریخ اشاعت: 17:10 - June 22, 2021

صیہونی حکومت کے نئے وزیر خارجہ 29 جون کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یائیر لپید متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ امارات میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے حال ہی میں منتخب ہونے والے وزیر خارجہ یائیر لپید 29 جون کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گئے۔ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیر خارجہ کا امارات کا پہلا دورہ  ہوگا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید دو روزہ دورے کے دوران ابوظہبی میں پہلے سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کا بھی افتتاح کریں گے ۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے مسئلہ فلسطین ، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بادشاہ امریکہ اور اسرائيل کے طرفدار اور حامی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں