مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حرم رضوی میں جشن میلاد امام رضا (ع) سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے انقلاب اسلامی کی اقدار اور قومی مفادات کے تحفظ کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا حکومت کے تمام اہلکاروں کو عوام کی خدمت کرنی چاہیے ، کسی کو بھی معاشرے کے وقارو کرامت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ اعلی حکام، مدیروں اور ڈائریکٹروں کو عوام کا خدمتگزار ہونا چاہیے اور میں معاشرے کے وقار اور کرامت کے تحفظ کے سلسلے میں تلاش و کوشش کروں گا۔
ایران کے نئے صدر نے کہا کہ عوامی کرامت کا تحفظ ضروری ہے اور کسی کوعوام کی کرامت اور شرافت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ اعلی حکام کے انتخاب میں ان کی عوامی خدمات کو مد نظر رکھا جائےگا۔ عوامی وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی۔