مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قراردار منظور کرلی۔ پاکستانی سینیٹ میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی فوری واپس لینے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی ہے جس میں بھارت سے کشمیر پر تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
متفقہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت دے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو 5 اگست 2019 سے پہلے کی حالت پر بحال کرے۔
قرار داد کے مطابق بھارت زیر حراست تمام سیاسی قیدی فوری رہا کرے، ہندوستان کشمیر میں اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوششیں فوری ترک کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیری قیادت سے آل پارٹی کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔