اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی سینیٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی قرارداد منظور

پاکستانی سینیٹ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قراردار منظور کرلی۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۴۶
تاریخ اشاعت: 17:54 - June 24, 2021

پاکستانی سینیٹ میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی قرارداد منظورمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قراردار منظور کرلی۔ پاکستانی سینیٹ  میں بھارت کے زیر انتظام  کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی فوری واپس لینے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور  ہوئی ہے جس میں بھارت سے کشمیر پر  تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متفقہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت دے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو 5 اگست 2019 سے پہلے کی حالت پر بحال کرے۔

قرار داد کے مطابق بھارت زیر حراست تمام سیاسی قیدی فوری رہا کرے، ہندوستان کشمیر میں اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کی کوششیں فوری ترک کرے۔

واضح  رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج کشمیری قیادت سے آل پارٹی کانفرنس میں کشمیر کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں