16 October 2024

پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط ، مستحکم اور استوار رہیں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط ، مستحکم اور استوار رہیں گے
خبر کا کوڈ: ۴۷۶۹
تاریخ اشاعت: 11:05 - June 30, 2021

پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط ، مستحکم اور استوار رہیں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط ، مستحکم اور استوار رہیں گے

عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کا پاکستان کو کسی ایک ملک سے جوڑنا غیر منصفانہ ہے۔  عمران خان نے کہا کہ ہمیں تو ہر ایک سے تعلقات رکھنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کیسا ہی دباؤ کیوں نہ آئے، پاک چین تعلقات کبھی تبدیل یا کمزور نہیں ہوں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات بہت گہرے ہیں، یہ صرف حکومت کی سطح پر نہیں بلکہ عوام کی سطح پر بھی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے بہت بڑا منصوبہ ہے، یہ ہمارا معاشی مستقبل ہے، جس سے سیاسی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے تعلقات سب کے ساتھ ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں