16 October 2024

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک

پاکستانی کے قبائلی علاقہ شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۷۷
تاریخ اشاعت: 15:45 - July 01, 2021

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کے قبائلی علاقہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک ۔ افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں نے پاکستانی سکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 جوان ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتوئی میں سرحدی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے جوانوں کی شناخت 43 سالہ حوالدار سلیم عمر اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز عمر کے نام سے ہوئی۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع تحصیل تیزارہ کے علاقے نیو کلا میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔  وانا پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے حملے میں راکٹ اور لائٹ مشین گنوں کا استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے اندر وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں